26 مئی 2015 - 12:11
ایران ہمسائیوں سمیت تمام ممالک کے ساتھ اچھے روابط رکھنے کا خواہاں

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران دنیا کے ساتھ تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے فیصلے پر قائم ہے.

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران دنیا کے ساتھ تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے فیصلے پر قائم ہے.

تہران كے مغربي علاقوں كے دورے كے دوران انہوں نے كہا كہ مظبوط ايراني جوہري مذاكراتي ٹيم ہر صورت ميں قوم كے حقوق كا دفاع كرے گي.
انہوں نے كہا كہ ايرانيوں كي بڑي تعداد كامياب حكومتي خارجہ پاليسي كي حمايت كرتي ہے.
انہوں نے مزيد كہا كہ ہماري حكومت قوم كي حمايت سے اپني كامياب پاليسي جاري ركھے گي.
انہوں نے كہا كہ ہم سپريم ليڈر حضرت آيت اللہ العظمي امام خامنہ اي كے ارشادات پر عمل كرنے كے پابند ہيں.
اس موقع پر ايراني صدر نے مسلمانوں اور ايراني قوم كو دشمنوں كي سازشوں سے خبر دار رہنے كا مشورہ ديا جن كا مقصد خطے ميں بد امني پيدا كرنا ہے.
انہوں نے كہا كہ ايران اپنے ہمسائيوں اور دنيا كہ تمام ممالك سے اچھے تعلقات قائم كرنے كا خواہاں ہے.
اس دوران انہوں نے خطے ميں موجود فرقہ واريت كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ ايران ميں موجود مذہبي فرقوں كے درميان ہم آہنگي دنيا اور خطے كے ممالك كے لئے ايك روشن مثال ہے.
ايراني صدر نے مزيد كہا كہ اقتصادي مشكلات كے باوجود ہماري حكومت كاميابي سے آگے بڑھ رہي ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲